ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی

لاہور(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی کی سینئررہنماڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل دلائل کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے سماعت کی، عدالت نے وکیل کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

Read Previous

افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار

Read Next

خوراک، ایندھن کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کثیر الجہتی تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular