امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے نومبر مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو اس بات پر یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرے گا تاہم امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر ٹرمپ کا مؤقف تبدیل بھی ہوسکتا ہے جبکہ ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت اور شدت بھی واضح نہیں ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔

Read Previous

سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا اجتماعی دفاع مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Read Next

ایشیئن گیمز: شجر عباس 200 میٹر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular