نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
تہران(فرنٹیئرنیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم اس وقت مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔
ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک اور وینزویلا بنانے کوشش کی گئی، تاہم ایران نے اپنی مزاحمت، یکجہتی اور اتحاد کے باعث خود کو ایک ایسی ’’طاقت کے طور پر منوایا جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے دُشمنوں کو اُمید ہے کہ وہ مسائل کے ذریعے معاشرے میں تقسیم اور پھوٹ ڈال سکیں گے، ہم تقسیم، پھوٹ، تنازعات اور انا پرستی سے بچنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہماری قوم نے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے، ایران مکمل جنگ میں ہے، ہم ایک مکمل پیمانے کی معاشی، فوجی اور سکیورٹی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ حکومت اس بات پر شرمندہ ہے کہ ملک کی معیشت کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ آسانی سے کہتے ہیں کہ وہ ایران پر سب سے زیادہ تباہ کن یا انتہائی سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ ہم کھڑے ہیں اور اس غیر مساوی جنگ کے سامنے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
