روالپنڈی ، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،پانی گھروں میں داخل

اسلام آباد(فرنٹیئر نیوز): جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہوئی ، کئی گھروں میں پانی بھی داخل ہوگیا۔

 

سید پور میں 85، ایچ ایٹ اور گولڑہ میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں شمس آباد 62، بوکرہ 51 اور چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر ساڑھے17 ، گوالمنڈی میں ساڑھے16 فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔

 

پی ڈبلیو ڈی میں سیکٹر سی کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا،راولپنڈی میں جامعہ مسجد روڈ، امام باڑہ روڈ پرتیزبارش کے بعد پانی جمع ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے ، رات گئے سے تمام ایریاز میں نکاسی آب ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے جاری ہے۔

 

اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی ایریاز اور نالوں کے دورے کئے ، آئی ٹی پی کے ساتھ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مکمل کوآرڈینیشن یقینی بنائی گئی ہے ۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مون سون کے پیش نظر مختلف ایریاز میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے،مون سون سیزن سے قبل تمام نالوں کی صفائی کا عمل بھی یقینی بنایا گیا۔

 

پانی کھڑا ہونے کی شکایات کے فی الفور ازالے کے لیے کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،شہری پانی کھڑا ہونے کے حوالے سے کنٹرول روم نمبر 9108084-051 پر لازمی نشاندہی کریں،شہریوں سے التماس ہے کہ دوران بارش غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Read Previous

نئے صوبے بنانے میں عجلت تباہ کن۔۔۔ پہلے کیا کرنا ہوگا ؟ شاہد خاقان نے بتا دیا

Read Next

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular