نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو چاہے ہزار صوبے بنا لیں کچھ نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبے نہیں چل رہے لیکن وفاق بھی نہیں چل رہا، نظام ختم ہو چکا ہے پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ نظام نہیں چل رہا، صرف صوبے مسائل کا حل نہیں، قانون کی حکمرانی بھی ضروری ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ بڑی ڈیبیٹ ہے اس پر جلدی نہیں کرنی چاہیے، صوبوں کے معاملے پر عجلت نظر آ رہی ہے یہ تباہی کا راستہ ہے، پہلے یہ ڈھونڈیں کہ ملک کیوں نہیں چل رہا صوبے نہ ہونا وجہ نہیں۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وسائل صوبوں کے پاس جاتے ہیں وفاق کنگلا ہوگیا ہے، صوبے وسائل خرچ کس طرح کرتے ہیں اس نظام کو ہم کبھی نہیں دیکھتے، صوبے بادشاہت کی طرح چلتے ہیں، یہاں وزیر اعلیٰ کے منہ سے جو نکلے وہ حکم بن جاتا ہے، جب تک سارے نظام کو نہیں بدلیں گے صوبے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔
