تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی تیاریاں،ڈیالہ جیل حکام کو خط

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے پاور آف اٹارنی پر اپنے مؤکل سے دستخط کروانے کے لئے اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھ دیا۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے عمران خان کے میڈیکل پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کے معاملے پر اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا جس میں سپرنٹنڈنٹ سے 24 گھنٹے میں پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان کے وکیل نے 3 پاور آف اٹارنی بذریعہ کورئیرز جیل حکام کو بھجوا دیں جبکہ خط کی نقل آئی جی جیل خانہ جات اور ایس پی صدر راولپنڈی کو بھی ارسال کر دی۔

خط میں وکیل نے لکھا کہ 20 اگست 2026 کو 3 پاور آف اٹارنی لے کر اڈیالہ گیا جہاں گیٹ نمبر 5 پر نام درج کیا گیا، پاور آف اٹارنی عمران خان کے سامنے پیش نہیں کی گئی، بیان حلفی سپریم کورٹ میں بھی جمع کروایا جبکہ نقل بھی خط سے منسک کر دی گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ کروانے سے عمران خان کے قانونی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، پاور آف اٹارنی کی تکمیل میں تاخیر سابق وزیر اعظم کے حق رسائیِ انصاف میں رکاوٹ ہے، یہ واپس نہ ملنے کی صورت میں معاملہ متعلقہ حکام اور عدالت کے سامنے رکھیں گے، 18 اگست 2026 کے سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق توہین عدالت کی درخواست دائر کرنی ہے۔

Read Previous

اسلام آباد پولیس’’ان ایکشن‘‘۔۔۔جرائم پیشہ عناصر کی شامت آگئی ،43 ملزمان گرفتار

Read Next

کہاں کہاں بادل برسیں گے ۔۔گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی ۔۔؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular