نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

لاہور(فرنٹیئرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی وزیراعلیٰ آفس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نواز شریف اور مریم نواز شریف نے سعودی سفیر کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے سفارتی خدمات کو سراہا۔

سعودی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے پرتپاک میزبانی پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی اہمیت کا بھی اظہار کیا گیا۔

Read Previous

34واں پنجاب’’وی سی سی‘‘شاہ جیونہ فلڈ لائٹس جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Read Next

پی ٹی آئی کی اپنے قائد کے لیے این آر او کی خواہش اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular