نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
شاہ جیونہ (فرنٹیئرنیوز) پنجاب ولیج کرکٹ کونسل (Punjab VCC) شاہ جیونا کے زیرِ اہتمام 34واں فلڈ لائٹس جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 بمقام صابر آباد، ٹھٹھہ جھبانا شاندار اور پرجوش ماحول میں منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کرکٹ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد اور کامیابی میں پنجاب VCC کی کابینہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ چیئرمین، جنرل سیکرٹری، نائب عہدیداران، تمام کابینہ ممبران، منتظمین، ٹیموں اور شائقینِ کرکٹ کی مشترکہ کاوشوں سے یہ ایونٹ ایک یادگار کرکٹ میلہ بن گیا۔
جشنِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والے اس فلڈ لائٹس ٹورنامنٹ کے لیے پنجاب VCC کی جانب سے شہر اور گردونواح میں بھرپور تشہیری مہم چلائی گئی۔ خوبصورت اشتہارات، فلیکسز، ٹیم پوسٹرز، سوشل میڈیا پروموشن اور ٹورنامنٹ کے مختلف اعلانات کے ذریعے کرکٹ شائقین کو ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے دوران بہترین انتظامات، وقت کی پابندی، امپائرنگ، ٹیم مینجمنٹ، گراؤنڈ انتظامات اور میڈیا کوریج پر خصوصی توجہ دی گئی۔ رات کے وقت فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جانے والے میچز نے شائقینِ کرکٹ کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔
پنجاب VCC کی کابینہ نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب ولیج کرکٹ کونسل کا مقصد صرف کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد نہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور کھیلوں کے ذریعے علاقے میں بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینا ہے۔
کابینہ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں، کھلاڑیوں، امپائرز، منتظمین، میڈیا نمائندگان، اسپانسرز اور شائقینِ کرکٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں کی محنت اور تعاون کے بغیر اتنے بڑے ایونٹ کا کامیاب انعقاد ممکن نہیں تھا۔
پنجاب VCC کی جانب سے اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایسے شاندار ٹورنامنٹس اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔پنجاب VCC شاہ جیونا کی پوری کابینہ، تمام ٹیموں اور کرکٹ شائقین کو 34ویں جشنِ آزادی فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی پر مبارکباد۔
