عمران خان کتنے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں ؟۔۔ سپریم کورٹ نے تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کتنے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں؟

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ جو مواد دیا گیا وہ صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے، آئندہ سماعت سے قبل تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے، ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو وہ خفیہ نہیں رہے گا۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبا نے کہا کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہو گی۔جسٹس شاہد نے کہا کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آپ بھی کریں گے؟ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں ،ان کا بنیادی حق ہے، ریاست کا کام نہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرے۔

جسٹس شاہد نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہو رہا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ بہنوں کی تین سال میں 48 ملاقاتیں کروائی گئی ہیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقاتوں کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ ایک بات طے کر لیں کہ پی ٹی آئی بانی کی صحت پر سیاست نہیں کرے گی، ملاقاتوں کے بعد باہر آ کر سیاست نہ کریں۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملے گی یا نہیں ، وقفے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

Read Previous

حکومت نے غریبوں کی نیندیں حرام کردیں۔۔۔ راتوں رات پٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں

Read Next

ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا سنادی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular