حکومت نے غریبوں کی نیندیں حرام کردیں۔۔۔ راتوں رات پٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہوگیا۔

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 383.95 روپے سے بڑھ کر 390.42 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 325.43 روپے سے بڑھ کر 331.20 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہوگیا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتیں نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔

 

Read Previous

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلیاں گرانے کو تیاری پکڑ لی

Read Next

عمران خان کتنے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں ؟۔۔ سپریم کورٹ نے تفصیلات طلب کر لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular