نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)عوامی دست وبازو پارٹی کےچیئرمین ساجد اقبال عباسی نے ن لیگ کےساتھ اتحاد کا اعلان کردیا۔یاد رہے چئیرمین عوامی دست و بازو پارٹی ساجد عباسی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں سابق وزیراعظم و سینئر سیاستدان سردار عتیق احمد خان کو اپ سیٹ شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ ،وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اور دیگر نے نیوزکانفرنس کی،اس موقع پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ساجد اقبال بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے،وہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال اولین ترجیح ہے ،الیکشن میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری ملی ہے ،25نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوکامیابی ملی ،مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوجائےگی۔مخصوص نشستوں کے بعدہمارانمبر33ہوجائےگا۔
مشیر سیاسی امورنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمیں اکثریت سے حکومت بنائے گی،آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا،یہاں تعمیر وترقی کی ضرورت ہے ،انتخابات میں کامیاب کرنے پر آزاد کشمیر کے عوام کے شکرگزار ہیں۔
آزاد کشمیر کےعوام نےنوازشریف کی جماعت کوواضح مینڈیٹ دیا،جو وعدے کئے ان کو پورا کیاجائےگا،پرامن احتجاج سب کا حق ہے ،آزاد کشمیر کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے،آزاد کشمیر کے عوام پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کیلئے آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو چنا ہے ،پنجاب جیسی تعمیر وترقی کاآزاد کشمیر میں آغاز کریں گے۔دھرنوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں بیٹھے 99فیصد لوگ محب وطن ہیں ،ایک سےڈیڑھ فیصدلوگ امن کوخراب کرناچاہتے ہیں ،کالعدم ایکشن کمیٹی والے چاہتے تھے الیکشن نہ ہوں،ہماری درخواست تھی ہمارے ساتھ کندھے سے کندھاملا کرچلیں۔
اس موقع پر ساجد عباسی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں غیر جانبدارانہ انتخابات کرنے پر الیکشن کمیشن کوسراہتاہوں،انتخابات میں واضح برتری پرمسلم لیگ ن کی قیادت کومبارکباد دیتا ہوں،مسلم لیگ ن کےتعمیروترقی کے وژن کوہمیشہ سے پسند کرتاہوں، حلقےکےعوام کےمسائل کےحل کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھوں گا۔
