مشہور پاکستانی شخصیات کی اے آئی سے نازیبا ویڈیوز بنانے والا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان میں مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کے پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر نیٹ ورک چلانے والے 114 غیر ملکی گرفتار کئے گئے ہیں ، ملزمان کا تعلق 4 ممالک سے ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان مصنوعی ذہانت سے مشہور شخصیات کی ویڈیوز بنانے میں ملوث تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم نے نجی کمرشل پلازے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان نے نجی کمپنی قائم کرکے نازیبا ویڈیوز کا نیٹ ورک بنایا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق غیر ملکی ملزمان کیساتھ 2 درجن سے زائد پاکستانی بھی ملوث تھے، غیر ملکیوں سے تمام مواد تحویل میں لے لیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے چار غیر ملکی سفارتخانوں کو ملزمان کی گرفتاری سے آگاہ کر دیا ہے ، ملزمان کو اگلے ہفتے ریمانڈ کی استدعا کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Read Previous

چین نے دھوکے سے تجارت کا امریکی الزام مسترد کردیا۔

Read Next

سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ بیرون ملک چلے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular