علیم خان کے صوبہ ہزارہ بنانے کے حوالے سے بیان پرحکومت کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا علیم خا ن کے صوبوں سے متعلق بیان پر سامنےآگیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنا یا گیا ہے، کوئی کہہ رہا ہے 12 صوبے ہوں گے، کوئی 32 اور کوئی 20 کہہ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ مقتدرہ نے ابھی تک حکومت سے صوبوں کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے، جو وفاقی وزرا نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں وہ کوئی فارمولا تحریری شکل میں سامنے رکھیں۔

رانا ثناء نے کہا کہ کیا علیم خان نے صوبوں سے متعلق کوئی منصوبہ پیش کیا ہے؟ صرف بات کرنے سے یا پوڈ کاسٹ کرنے سے تو صوبے نہیں بن سکتے، کیا کوئی آدمی محض خیالی طور پر یہ کہہ سکتا ہے کہ ملک میں ایسا ہونا چاہیے؟ مصطفیٰ کمال کا معاملہ تو صرف کراچی کی حد تک ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی پر 9 مئی کے الزام کی وجہ سے بطور سیاسی جماعت ان کو دھرنے کا حق حاصل نہیں۔

Read Previous

خضدار :سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی

Read Next

مصر بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے، ترک صدر اردوان کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular