صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری بھی دی۔

صدر زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی۔

صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی۔

Read Previous

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات و علاج سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر

Read Next

پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular