دہشت گرد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا

بیروت(فرنٹیئرنیوز)جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا اور آگ لگا دی۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدل زون اور المنصوری سمیت قریبی وادیوں میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے المنصوری پر دو مرتبہ حملے کیے، جس کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں صور شہر تک سنی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے المنصوری کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا جبری حکم بھی دیا تھا۔

Read Previous

پاکستانی حکومت ، فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں،ایران

Read Next

ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular