پاکستانی حکومت ، فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں،ایران

تہران(فرنٹیئر نیوز) ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام میں محبت دنیا میں بے مثال ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی ملاقات ہوئی جس میں محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں، پاکستانی حکومت فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں۔

محسن رضائی نے مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکیے، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا مل کر کام کریں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

Read Previous

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

Read Next

دہشت گرد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular