آج بادل کہاں کہاں برسیں گے ؟۔۔۔۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(فرنٹیئر نیوز)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دریاں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم پنجاب نے نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 15 اگست تک راولپنڈی ، مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین ، گجرات ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، وزیر آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ اور مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

Read Previous

فرانس کا دوہر معیار شرمناک ، انسانی حقوق پر لیکچر دینے سے باز رہنا چاہئے ، عباس عراقچی

Read Next

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular