بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت4.8ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ(فرنٹیئر نیوز)بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔دو روز قبل بھی پاکستان کے ساحل کے قریب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے ، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کیٹی بندر کے قریب زلزلہ صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

پی ایم ڈی کے مطابق جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔جبکہ مرکز کیٹی بندر سے 156 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔علاوہ ازیں تین روز پہلے بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

 

Read Previous

راولپنڈی،موسلادھار بارشیں،نالہ لئی خطرناک حد تک بھرگیا،پاک فوج مدد کیلئے طلب

Read Next

دوبارہ خطرات کا سامنا ہوا تو عالمی انفرا اسٹرکچر تباہ کر دینگے، پاسداران انقلاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular