میٹرو بس سروس۔۔۔ خطرہ ٹل گیا۔۔

لاہور(فرنٹیئرنیوز)لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا، آپریٹر کمپنی ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس بحال رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق جنرل منیجر آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیرشاہ کے مطابق ویڈا کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اورمعاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

عزیر شاہ نے کہا کہ میٹرو بس سروس بحال رہے گی اور وپڈا کے مالی ودیگر مطالبات پربات چیت جاری ہے، ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جن میں کمپنی کے مطالبات کے حل پر پیشرفت متوقع ہے۔

 

Read Previous

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان، حکومت نے تیاری شروع کردی

Read Next

سونے کی قیمت نے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular