امن و امان قائم کرنے کیلئے افغان حکومت کیساتھ بات چیت کرنی چاہیے،حافظ نعیم

پشاور(فرنٹیئر نیوز)امیر جماعت اسلام ی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنا حکومتوں کی ذمے داری ہے ، افغان حکومت کیساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواہش ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ صرف دفاعی شعبے تک محدود نہ رہے ، دیرپا تعاون اور اتحاد کا مقصد خطے میں مکمل امن کا قیام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنا حکومتوں کی ذمے داری ہے، یہاں امن کے لیے ماحول کو سازگار بنانا چاہیے، بیرونی سازشیں اندرونی حالات کی وجہ سے کامیاب ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، جنوبی اضلاع میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں، نیشنل ایکشن پلان میں روزگار اور تعلیم بھی شامل تھا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، حکومت ملک کے مسائل کو حل کرے۔

 

Read Previous

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

Read Next

پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر خطرناک ایل پی جی ری فلنگ کا انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular