نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
تہران(فرنٹیئر نیوز)ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل علی جہان شاہی نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔ایرانی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملک کی سرحدوں پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔
علاوہ ازیں ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے کا انحصار امریکا کی جانب سے ایران کی تمام شرائط قبول کرنے پر ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ایران کے مخصوص طریقہ کار مشروط ہے۔ اس کا ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔
سینٹ کام کے مطابق اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطی میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد بھی شامل ہے۔
