سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(فرنٹیئرنیوز)سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت مزید 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی پر پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد پنجگور میں لوٹ مار،اغوا اور دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردوں کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز بھی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔

Read Previous

ایران کی40روزہ جنگ میں کتنی شہادتیں ہوئیں ؟۔ان میں کتنے بچے شامل تھے؟۔تصدیق شدہ رپورٹ سامنے آگئی

Read Next

ہماری سرزمین پر قدم رکھنے والے امریکی فوجیوں کو زندہ نہیں چھوڑا جائے گا ، کمانڈر ایرانی فوج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular