امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران تنازع ابھی اختتام تک نہیں پہنچا، امریکا سفارتی، معاشی اور فوجی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ تنازع ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران امریکی شرائط پوری کرنے کے قابل ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے راستے زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس کی ترسیل ایران کے ساتھ مذاکرات کا اہم موضوع ہے۔

Read Previous

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا، وزیر داخلہ

Read Next

جماعت اسلامی کا 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دینے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular